Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرکٹر اسماویہ اقبال کی رسم حنا

لاہور: پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی اسماویہ اقبال کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔گزشتہ رات ان کے رشتہ داروں نے رسم حنامیں خوب دھوم مچائی۔اسماویہ اقبال کے ہونے والے دلہا عبدالرحمان مزمل بھی کرکٹر ہیں اور پاکستان اے کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ اس موقع پر اسماویہ نے بتایا کہ والدین کی خواہش تھی کہ ان کی شادی کسی کرکٹر سے ہو۔آج ان کی شادی کی نئی اننگز شروع ہونے والی ہے۔اسماویہ نے کہا کہ میرا ذہن ہمیشہ سے کرکٹ کی طرف ہی مائل رہا ہے لیکن شادی بھی زندگی کا ایک اہم فیصلہ ہے۔ اسماویہ 2005 سے کرکٹ کھیل رہی ہیں اور اب تک 92 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں جبکہ اسماویہ ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنیوالی پہلی خاتون کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

شیئر: