Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت محنت کی آگاہی مہم ، موبائل ورکشاپس کا انعقاد

جدہ ..... وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے مملکت میں غیر ملکی کارکنوں کو انکے حقوق اورفرائض سے درست طور پر آگاہی فراہم کرنے کےلئے موبائل ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ۔ وزارت کی جانب سے جدہ کی مختلف سپر مارکیٹس کے باہر عارضی کیمپ لگائے گئے جس کا سلوگن " ورک مارکیٹ سے آگاہی " رکھا گیا ہے ۔ وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ ورکشاپ میں 7500 غیر ملکی کارکنوں کو مملکت کی ورک مارکیٹ کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی گئی ۔ مہم میں گھریلو کارکنان پر زیادہ توجہ دی گئی تاکہ انہیں انکے حقوق و فرائض سے بہتر طور پر آگاہ کرتے ہوئے قانون محنت کی مختلف شقوں سے انہیں مطلع کیا جائے ۔ موبائل ورکشاپ میں آنے والوں کو معلوماتی کتابچے بھی فراہم کئے گئے اور ان کی جانب سے استفسارات کے جوابات بھی دیئے گئے ۔ وزیر محنت کے مشیر اور ریجنل سپروائزر ڈاکٹر محمد القحطانی نے آگاہی مہم کے بارے میں مزید بتایا کہ موبائل آگاہی پروگرام سے جہاں غیر ملکی کارکنوں کو معلومات مہیا کی جاتی ہیںوہاں انکے کفیلوں کو بھی قوانین کے بارے میں مطلع کیا جاتا ہے تاکہ فریقین کو قانون محنت سے مکمل آگاہی ہو ۔

شیئر: