سال کے آخری دن اتوار 31 دسمبر 2017ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے جریدے” الیوم“ کی شہ سرخیاں:
٭ مصر میں بدامنی پھیلانے کے کوشاں ہر ایک کے مخالف ہیں،شاہ سلمان
٭ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گھڑ دوڑ کے سالانہ مقابلے میں کامیاب ہونے والوں کو ولی عہد کپ پیش کردیا
٭ ”حساب المواطن“ سٹیزن اکاﺅنٹ کے کوائف کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے 15دن کی مہلت دیدی گئی
٭ ایران میں خامنہ ای کے خلاف احتجاجی مظاہرے،4افراد ہلاک، ٹرمپ نے مظاہروں کی حمایت کردی
٭ مشرقی ریجن میں سڑکوں کا جال اسٹراٹیجک بنیادوں پر پھیلایا جائیگا، کسی بھی منصوبے کو معطل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی، وزارت نقل و حمل
٭ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کیلئے تجارتی اداروں کی نگرانی ہوگی
٭ نئے سال 2018ءکی شروعات سردی کی شدید لہر سے ہوگی
٭ دمام میں شعر و شاعری کا تیسرا میلہ اختتام پذیر، شعراءکے لئے اعزاز
٭ علوم و معارف پر مبنی معاشرہ قائم کرنے کیلئے معیار پر توجہ دینا ہوگی، گورنر مشرقی ریجن
٭ ٹائر اسکریچنگ اور نشہ آور اشیاءکے استعمال کے خلاف مہم ، موسمی ٹیسٹ شروع
٭ قطیف میں اوقاف اور ترکہ کے مقدمات طے کرنے والے جج کی تقرری جلد ہوگی، وزارت انصاف
٭ النعیریہ میں کئی برس سے تیار کردہ اسکول جلد حوالے کئے جائیں گے
٭ دمام میں دکانوں پر چھاپے،7روزہ مہم کے دوران 21دکانیں اور ورکشاپ سربمہر، 197خلاف ورزیاں ریکارڈ
٭٭٭٭٭٭٭٭