Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرکٹر اسماویہ اقبال کی نجی اننگز کاآغاز

 ملتان : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بولر اسماویہ اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ان کی شادی پاکستان اے کی جانب سے کھیلنے والے کرکٹر عبدالرحمن مزمل سے ملتان میں ہوئی۔ عروسی تقریب میں قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے شرکت کی اور ساتھی کھلاڑی کو مبارک باد کے ساتھ بھرپور طریقے سے اس کی خوشیوں کو دوبالا کیا جبکہ شادی میں پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی نمایاں دکھائی دیئے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی شادی میں شریک ہوکر اسماویہ کو مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ پاکستانی آل راونڈر اسماویہ اقبال 2005ءسے کرکٹ کھیل رہی ہیں اور اب تک 92 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں جبکہ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہونے کا منفرد اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

شیئر: