Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقت سے پہلے ویلیو ایڈڈ ٹیکس

ریاض ...وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد کے وقت سے 48گھنٹے قبل ہی واٹ لگانے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کردی۔ وزارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ تحفظ صارفین کیلئے قائم مشترکہ آپریشن روم کے کارندوں نے ایسی کئی دکانوں کے خلاف کارروائی کی ہے جنہوں نے وقت سے قبل ہی ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگادیا تھا۔ مالکان کو طلب کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد کل یکم جنوری 2018ءسے ہوگا۔ سعودی کابینہ نے 18 سرکاری اداروں پر مشتمل تحفظ صارفین مشترکہ آپریشن روم تشکیل دیدیا ہے۔ یہ اس طرح کی جملہ خلاف ورزیوں پر نظررکھے گا۔

شیئر: