Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”پدماوتی“ کے لئے مورخین کی کمیٹی

بالی وڈ کی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ کو رواں ماہ یکم دسمبر کو ریلیز ہونا تھا، تاہم راجپوت کرنی سینا اور دیگر انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد اس کی نمائش مو¿خر کردی گئی تھی۔ اب ہندوستانی فلم سینسر بورڈ نے فلم کی ریلیز کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ’پدماوتی‘ کو معروف مو¿رخین کو دکھانے فیصلہ کیا ہے۔ مو¿رخین کی 4 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے، جو آئندہ ماہ فلم کو دیکھے گی اور تاریخ کومبینے طور پر مسخ کرنے کے حقائق کا جائزہ لے گی۔ پروفیسر آر ایس خانگروٹ نے کہا کہ’پدماوتی‘پر تنازع کرنی سینا راجپوت اور فلم کی ٹیم یا فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کے درمیان نہیں، بلکہ اس بات پر ہے کہ فلم میں تاریخ کو کیسے دکھایا گیا ہے۔
 

شیئر: