Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان کی2 شورش زدہ ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ

    خرطوم۔۔۔مشرقی افریقی ملک سوڈان کے صدر عمر البشیر نے اپنے ملک کی دو ریاستوں میں عدم استحکام کی بنیاد پر چھ ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ جن ریاستوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے اْن میں کاسالا اور شمالی کوردوفان شامل ہیں۔ سوڈانی وزیر اطلاعات کے مطابق ہنگامی حالت کے دوران مسلح گروپوں کو ہتھیار پھینکنے کی تلقین کی گئی ہے۔ اس عرصے میں مرکزی حکومت کی کوشش ہو گی کہ وہ امن و سلامتی کو خراب کرنے والے عناصر کو قابو کر سکے۔

شیئر: