Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں میمن ویلفیئر سوسائٹی کی ویب سائٹ لانچ

ماساکا شمار خدمت کے جذبے سے سرشار فورم میں ہونے لگا ہے،تقریب سے طیب موسانی کا خطاب
    جدہ ( زبیر پٹیل)- - - - -میمن ویلفیئرسوسائٹی (ماسا) کا شمار اب خدمت کے جذبے سے سرشار فورم میں ہونے لگا ہے۔ یہ بات میمن ویلفیئرسوسائٹی (ماسا) کے سیکریٹری جنرل طیب موسانی نے گزشتہ روز ماسا کی ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ انہوں نے اس موقع پر ویب سائٹ کے اسپانسر عمران امین اور عبدالقادر تیلی کا بیحد شکریہ ادا کیا کہ انکی بدولت یہ کام ممکن ہوسکا۔
     تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حافظ محمد احمد کمال مکی نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ اقصیٰ عرفان نے نعت رسول پیش کی۔
     صدر میمن ویلفیئر سوسائٹی عرفان احمد کولسا والا نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا جبکہ سیکریٹری جنرل طیب موسانی نے سامعین کو سوسائٹی کی کارکردگی اور ویب سائٹ کے حوالے سے معلومات دیں۔بعدازاں ڈاکٹر عمر چھاپرا نے اپنے خطاب میں ماسا کی ترقی کی جانب اس نئے قدم پر خوشی کااظہار کیا۔
     اس موقع پر سرپرست ویلفیئر سوسائٹی اقبال ایڈوانی ا ور محمد اسماعیل بدیع اور عبدالرحمان مرچنٹ نے بھی ویلفیئر سوسائٹی کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں مقامی معروف شخصیات محمد عمر چھاپرا، مناف عبدالغفار غامدی، احمد عبدالکریم، شیخ لقمان، سہیل مٹھا نے شرکت کی جبکہ بین الاقوامی شخصیات میں نوشاد غنی نائب صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن، احسان گداوالا صدر انڈیاچیپٹر ورلڈ میمن آرگنائزیشن اور حسین آگاڈی صدر دھوراجی میمن جماعت ممبئی نے تقریب میں شرکت کی۔ عمران امین نے ویب سائٹ کے حوالے سے بھرپور معلومات سامعین کو فراہم کی۔ اسکے بعد تمام بین الاقوامی شخصیات کو یادگاری شیلڈ دی گئیں جبکہ عمران امین کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں کور کمیٹی شعیب سکندر، رشید کاسمانی، یونس حبیب، عرفان کولسا والا اور طیب موسانی نے اہم کردارادا کیا۔
     آخر میں حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پُر تکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔
     تقریب کی حیران کن بات یہ تھی کہ اس کی میزبانی کے فرائض 2ننھی بچیوں انزلنا جاوید خیرانی اور طوبہ اسماعیل فیڈا نے بیحد خوبصورتی سے اردو اور انگریزی میں ا دا کئے۔

شیئر: