ریاض ... جدہ شہری دفاع اورہلال احمر کے اہلکاروں نے 250کلو وزنی مریضہ کو علاج کیلئے گھرسے اسپتال منتقل کیا۔ وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی آپریشن نیشنل سینٹر نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک غیر ملکی خاتون نے درخواست کی کہ اسکی ماں بیمار ہے اور 250کلو گرام وزنی ہے اسے گھر سے اسپتال علاج کیلئے لیجانا ہے، مدد درکار ہے۔ شہری دفاع اور ہلال احمر کے اہلکاروں نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مریضہ کو گھر سے اسپتال منتقل کردیا۔