Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'ہاتھی میرے ساتھی' کی جھلک

بالی وڈ کی نئی فلم ' ہاتھی میرے ساتھی' کی جھلک پیش کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی فلم ' ہاتھی میرے ساتھی' کے پوسٹر میں اداکار رانا دگوبیدی کی تصویرہے ۔ان کے عقب میں ہاتھی کی سونڈ نمایاں ہے ۔اس فلم کی کہانی ایک انسان اورہاتھی کے درمیان رشتے کی کہانی ہے۔ فلم ہاتھی میرے ساتھی' ماضی کی بالی وڈ فلم سے ماخوذ ہے جس میں معروف اداکار راجیش کھنہ نے کام کیا تھا جسے بے حدپذیرائی ملی تھی۔ 70 کی دہائی کی فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب اسے دوبارہ نئے انداز سے پیش کیاجارہاہے ۔ نئی فلم ہندی سمیت مختلف زبانوں میں پیش کی جائےگی۔
 

شیئر: