برڈ فلو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
ریاض ....وزارت ماحولیات نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں برڈ فلو کے مریضوں کی تعداد میں مز ید ایک کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق برڈ فلو کی شروعات سے لیکر اب تک 2092نمونے لئے گئے۔ کارروائی سعودی شہریوں کی رپورٹوں پر ہوئی۔ ریاض، الخرج، ضرما اور المزاحمیہ کمشنریوں میں فیلڈ ٹیمیں متاثرہ پرندوںسے نجات حاصل کرنے کی کارروائی کررہی ہیں۔