ویلیو ایڈڈ ٹیکس تشویشناک نہیں، صارفین
ریاض.... سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی الجھن نہیں۔ ریاض میں تجارتی مرکز کے باہر موجود مقامی اور غیر ملکی گاہکوں سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی بابت دریافت کیا گیا تو سعید العمری نے کہا کہ معمولی ہے، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ بعض لوگ خوفزدہ ہیں۔ ذرائع ابلاغ کو اس سلسلے میں آگہی مہم چلانی چاہئے۔ ایک مصری شہری سید صلاح نے کہا کہ میں نے 1400ریال میں گھر کا سامان خریدا۔ 60ریال ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے ادا کئے۔ معمولی بات ہے، کوئی خاص مسئلہ نہیں۔ فلپائن کے شہری نے کہا کہ اس نے 768ریال کا سامان خریدا تھا۔ اس سے 36ریال ٹیکس لیا گیا۔ اس سے مملکت کی مدد ہوتی ہے کوئی مسئلہ نہیں۔اسی طرح کے تاثرات دیگر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے بھی دیئے ۔