Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ ، افغان ناکامی کا ذمہ داراب پاکستان کو ٹھہرارہے ہیں، عمران

اسلام آباد..... تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکہ کی افغانستان میں ناکامی کا ذمہ داراب پاکستان کو ٹھہرارہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں انہوںنے کہا کہ وہ شروع سے ہی نام نہاد امریکی وارآن ٹیرر کا حصہ بننے کی مخالفت کررہے ہیں۔امریکی نام نہاد وار آن ٹیرر سے 70 ہزار افراد مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا پھربھی نقصان اٹھایا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیشت کا 100 بلین ڈالر سے زائدنقصان ہوا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹرمپ امریکہ کی افغانستان میں ناکامی کا ذمے داراب پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے۔

شیئر: