Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریال سے کشیدگی کی وجہ آپسی گفتگو میں کمی تھی، عامر خان

لندن: پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ تنازعات کا ذمہ دار بات چیت کی کمی اور ہاتھ کا زخم قرار دیا ہے۔عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کے ساتھ جھگڑے اور تنازعات کی وجہ آپس میں گفتگو کی کمی اور باکسنگ سے دوری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہاتھ زخمی ہو جانے کی وجہ سے وہ باکسنگ رنگ سے باہر رہنے پر مجبور تھے اوریہ مجبوری ان کےلئے پریشانی کا باعث تھی ۔ فریال کے ساتھ عائلی تنازعات کا سبب بھی یہی سب کچھ تھا۔ گزشتہ سال عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان کشیدگی ہو گئی تھی اور نوبت طلاق تک جا پہنچی تھی۔ عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال پر الزامات بھی لگادئیے تھے مگراب حالات کافی سازگار نظر آ رہے ہیں۔

شیئر: