کولمبو ۔۔۔سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے بیلٹ اینڈ رو ڈ منصو بہ کے تحت کولمبو پورٹ سٹی ایک ماڈل پروجیکٹ بنے گا۔ سری لنکا کے وزیر اعظم نے کولمبو پورٹ سٹی کے منصوبے کا معائنہ کیا۔ کولمبو پورٹ سٹی منصوبے کے اعلیٰ اہل کار نے پورٹ سٹی کے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔رانیل وکرما سنگھے نے کہا کہ کولمبو پورٹ سٹی کی تعمیر بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جارہی ہے جس سے سری لنکا بحر ہند کے علاقے میں ایک مرکز بن جائے گا۔