Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’زیرو‘‘ کو 2دن میں 9ملین ویوز

شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم  'زیرو 'کے ٹائٹل نے یوٹیوب پر 2 دن میں 9 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر لیے،ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی طرف سے فلم کا ٹائٹل ٹیزر کے ساتھ جاری کیا گیاجس کا اعلان شاہ رخ خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا۔ شاہ رخ خان نے نئے سال کے آغاز پر اپنے شائقین کو نئے سال کا تحفہ دیا۔یوٹیوب پر اپ لوڈ اس وڈیو کو ابھی تک 9 ملین 3 لاکھ 51 ہزار 2 سو 1 افراد دیکھ چکے ہیں اور وڈیو یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈنگ پر ہے۔فلمساز آنند ایل رائے کی اس فلم میں شاہ رخ خان بونے کا کردار کر رہے ہیں جس میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی نظر آئیں گی۔
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں