Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ریزولیوشن_کا_سولیوشن

منگل کے دن ہیش ٹیگ #ریزولیوشن_کا_سولیوشن انڈیا میں دوسرے نمبر پر جبکہ عالمی ٹرینڈ میں26ویں نمبر پر رہاجس میں صارفین نے نئے سال میں اپنے ارادسے آگاہ کیا۔
سریتا ڈیوائن نے اپنا نئے سال کا ارادہ ٹویٹ کیا:صبح سویرے اٹھنا،جنک کھانے سے پرہیز،زیادہ فائبر والا کھانا کھاؤں گی،سائیکل پر سواری کروں گی۔
پراساد راماسمے نے کہا کہ ارادے کچھ نہیں لیکن صرف عادت میں تبدیلی،عادت کو بدلنا آسان نہیں لیکن اگر اس کی ضرورت ہو تو نئی عادت بنانا زیادہ آسان ہےاور یہ #ریزولیوشن_کا_سولیوشن ہے۔
پری نے لکھا 2018 میں میری صحت اورفٹنس کے لئے روز صبح سیر پر جانا،پھل اور سبزیاں کھانا،ورزش کرنا،زیادہ پانی پینا،سبز چائے اور جنک کھانوں سے رک جانے کا ارادہ ہےجسے میں پچھلے کچھ سالوں سے کر رہی ہوں لیکن اب اس پر ڈٹی رہوں گی۔
ساجد نے ٹویٹ کیا:مسئلہ کو حل کریں یا مسئلہ چھوڑ دیں لیکن کبھی بھی مسئلہ کے ساتھ سونا نہیں۔
سوراب سنگھ نے کہا:وقت اور لہر کسی کا انتظار نہیں کرتے،زندگی کو توازن دیں،کچھ چیزوں کو چھوڑیں اور سب سے ضروری ارادہ صحت کو فٹ رکھنا ہے،خود میں سرمایہ کاری۔
ایک صارف نے ٹویٹ کیا:بڑا قدم اٹھانے سے مت ڈرنا،آپ کھائی کو دو چھوٹی چھلانگوں سے پار نہیں کر سکتے۔
 
 
 

شیئر: