Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول کے نرخوں میں اضافہ مجبوری ہے۔ خالد الفالح-----اخبار کی شہ سرخیاں

5جنوری 2018جمعہ کو شائع ہونیوالے عربی جریدے عکاظ اور الوطن کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں:

    ٭  طائف میں بیوی اور بیٹی کو گلا گھوٹ کر ہلاک کرنیوالے سعودی شہری سعد المطیری کو موت کی سزا دیدی گئی۔
    ٭  بدعنوانی کے ملزمان کا میزبان ہوٹل ریٹز 50روز بعد مسافروں کیلئے کھول دیا جائیگا۔ 2ماہ سے بند ہے۔
    ٭  ایرانی ملا ماتم میں مصروف ، مظاہرین سودے بازی کرنے لگے۔ سوشل میڈیا پر پابندی تحریک بیداری روکنے میں ناکام ، سلامتی کونسل میں مظاہرین کے تحفظ کی حکمت عملی پر بحث۔ امریکہ ایرانیوں کو نیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز پر غور کرنے لگا۔
    ٭  حوثیوں نے یمن کو بڑے جیل خانے میں تبدیل کردیا، واشنگٹن پوسٹ
    ٭  معمر قذافی کا بیٹا سیف الاسلام صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوگا۔ باخبر ذرائع
    ٭  مجلس شوریٰ کے ارکان کمسن لڑکیوں کی شادی کے معاملے اور قانون محنت کی دفعہ 77کی خامیاں دور کرنے کے موضوع پر آئندہ پیر کو بحث کرینگے۔
    ٭  پٹرول کے نرخوں میں اضافہ مجبوری ہے۔ خالد الفالح
    ٭  سرکاری منصوبوں کے ٹھیکوں میں 942فیصد اضافہ۔581ملین ریال کی لاگت سے بڑھ کر 6.1ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
    ٭  مائیکل والو نے نئی کتاب تصنیف کرکے وائٹ ہاؤس میں غیض و غضب کی لہر دوڑا دی۔
    ٭  خالد الفیصل بدھ کو کنگ فیصل ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کرینگے۔
    ٭  پٹرول کے نرخوں میں مسلسل اضافہ، فی بیرل 68ڈالر کی حد سے آگے بڑھ گیا۔
   
* * * * * * * *
الوطن
    ٭  شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمنی زخمیوں کے علاج کیلئے صحت منصوبوں کے ٹھیکے دیدیئے
    ٭  37فیصد بے روزگار دوبارہ روزگار سے لگ گئے۔27009مرد 4367خواتین شامل۔
    ٭  سعودی خاتون کی غیر ملکی اولاد کیلئے یونیورسٹیوں نے اسکالر شپ بحال کردیئے۔
    ٭  ایرانی ملاؤں کے نظام نے مظاہرین کی وابستگی سے متعلق شکوک و شبہات پھیلانے کی مہم شروع کردی۔
    ٭  موبائل پیکیج کا نرخ بڑھانے والوں کے خلاف پابندیوں کا فیصلہ ۔
    ٭  سائنسی مضامین میں طلبہ طالبات پر بازی لے گئے۔
    ٭  اندراج کے طریقہ کار نے ریاض نرسری میں داخلہ لینے والوں کی شرح گھٹا دی۔
    ٭  پاسداران انقلاب نے ایران کے 3علاقوں ، اصفہان، لورستان اور ہمدان میں اپنی فورس تعینات کردی۔
    ٭  ایران نے شام سے اپنی ملیشیاکا ایک حصہ واپس بلا لیا۔
    ٭  ’’بسمۃ جدہ‘‘کے نام سے عروس البحرا لاحمر میں عوامی پارک رمضان المبارک میں تیار ہوجائیں گے۔
   
 

شیئر: