Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیلے دانت چہرے اور شخصیت دونوں کو بد نما بنا تے ہیں ‎

خوبصورت مسکراہٹ جہاں شخصیت کو پر کشش بناتی ہے وہیں چمکتے دانت  شخصیت اور صحت  دونوں کے لیے اہم ہیں .  پیلے ، میلے  اور بھدے دانت  چہرے اور شخصیت دونوں کو بد نما بنا دیتے ہیں . سگریٹ  ، الکوحل ، چائے اور کافی کی زیادتی دانتوں کی حفاظتی تہہ انامل کو  نقصان پہنچا تی ہے اور دانتوں میں کیویٹیز اور منہ میں بدبو کا باعث بنتی ہے .  دانتوں کی صحت کے لیے انہیں صاف رکھنا اور روزانہ برش کرنا بے حد ضروری ہے .  
دانتوں کی صفائی کے اصولوں میں پہلا اصول برش کو صاف رکھنا ہے ورنہ یہ جراثیم کی آماجگاہ بن جاتا ہے . برش کو ہر تین سے چار ماہ بعد تبدیل کرنا بھی ضروری ہے .  اسکے علاوہ بیکٹیریا کو ختم کرنے اور سانس کے ساتھ منہ سے آنے والی بد بو کو دور کرنے کے لیے  زبان پر بھی آہستگی سے برش کرنا  ضروری ہے . اس مقصد کے لیے مختتلف کمپنیاں اپنے سافٹ برش متعارف کرواچکی ہیں .  
دانتوں کی صحت کے لیے فلورائیڈ کا مناسب استعمال سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے . یہ قدرتی منرل انامل کو مضبوط کرتا ہے اور دانتوں کو کمزور پڑنے  ، کیڑا لگنے اور ٹوٹنے سے بچاتا ہے  .  اسکے علاوہ منہ کے اندرونی حصے کو اینٹی بیکٹیریل رنس سے دھونا بھی  دانتوں میں کیڑا لگنے اور مسوڑوں سے خون آنے کے مسائل سے بچا سکتا ہے . سافٹ ڈرنکس اور بہت زیادہ میٹھے کا استعمال ترک کر کے بھی آپ اپنے دانتوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں .  

شیئر: