Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام آپشنز میز پر ہیں، وائٹ ہاﺅس

واشنگٹن ..... پاکستان نے اگر طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کوئی فیصلہ کن کارروائی نہیں کی تو امریکہ کے پاس تمام آپشنز میز پر ہیں۔ یہ بات وائٹ ہاﺅس نے ہفتے کو کہی۔ یہ وارننگ ایسے وقت میں آئی ہے جب امریکہ نے پاکستان کو 2بلین ڈالر کی سیکیورٹی امداد روک دی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینیئر افسر نے کہا کہ ہمارے پاس پاکستان سے نمٹنے کیلئے کئی اور معاملات بھی ہیں۔ پاکستان کو مجبور کرنا چاہتے ہیں کہ وہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاﺅن کرے۔ کسی کو اس امر کے بارے میں شک و شبہ نہیں رکھنا چاہئے کہ ہم دہشتگردی کے مسئلے کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

شیئر: