ایران مظاہرے جاری، حکومت کے خلاف نعرے بازی
تہران: ایران کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے دسویں دن بھی جاری ۔العربیہ نیوز چینل کی تفصیلات کے مطابق اہواز میں ہفتہ کو رات گئے تک مظاہرے جاری رہے جن میں شہریوں نے لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے پر اکسایا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔تستر میں نوجوان مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی جنہیں منتشر کرنے کے لئے سیکیورٹی فورس کی بھاری نفری موجود تھی۔ادھر تہران میں شاہراہ جاوید پر مظاہرین کی بڑی تعداد حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتی رہی۔ مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے نوجوانوں کے اہل خانہ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے۔ مراغہ میں مظاہرین کی وڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی جس میں نوجوانوں نے صدر حسن روحانی کے خلاف نعرے بازی کی۔کرج میں نکلنے والا مظاہرے کے شرکائ مرگ بر خامنہ ای کے نعرے لگاتے رہے۔