نیویارک ..... ایران کی صورت حال کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس اختلافات کی نذر ہو گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر فرینکوئیس ڈیلاٹر نے اجلاس کے دوران کہا کہ احتجاجی مظاہروں سے عالمی امن ، سلامتی کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ روس کے سفیر نے کہا کہ امریکہ سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کر رہا ہے چین کے نائب سفیر نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اس اجلاس سے ایران کے داخلی معاملے کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے انسانی حقوق کا معاملہ ہے جو ایک عالمی مسئلے کی شکل اختیار کر سکتا ہے ۔