ٹیمپا..... 18ویں صدی کا ایک سینٹ کا سکہ یہاں3لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ اس قیمت میں دو سکے فروخت ہوئے ہیں۔ مزید اطلاع یہ ہے کہ یہ کانسی کے ان نادر سکوں میں سے ہیں جو 1793ء میں فلاڈیلفیا کے ٹکسال میں پہلی بار ڈھالے گئے تھے، ٹیمپا میں اس حوالے سے ایک تقریب اسی ہفتے منعقد ہورہی ہے۔ ٹیمپامیں جاری نیلامی میں 4ڈالر مالیت کا ایک طلائی ٹکڑا 7لاکھ50ہزار ڈالر میں فروخت ہوا جسے فلوئنگ ہیئر اسٹیلا کا نام دیا گیا ہے۔ کچھ اور سکے بھی یہاں فروخت ہوئے ہیں جن میں 1838ء میں نیو اورلینزمیں ڈھالا جانے والا نصف ڈالر کا سکہ بھی شامل ہے۔ واضح ہو کہ 2017ء پرانے اور تاریخی کے سکوں کی خریداری کے اعتبار سے ریکارڈ ساز سال تھا۔ مجموعی طور پر 2017ء میں 4کروڑ 90لاکھ ڈالر کے سکے فروخت ہوئے۔ یہ نیلامی جو اب ہورہی ہے اس کا اہتمام فن نامی ادارے نے کیا ہے جس کا انتظام ہر سال فلوریڈا یونائیٹڈ نیوس میٹس کرتا ہے۔ اس ہفتے یہ نیلامی ٹیمپا میں ہوئی۔ ماہرین کا کہناہے کہ جارج واشنگٹن کے عہدے کی ایک پینی بھی فروخت کیلئے تیار ہے او راسکی بھی زیادہ قیمت لگنے والی ہے۔ ہیرٹیج آکشن ادارے کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ کا کہناہے کہ دنیا بھر کے تاریخخی اور قدیم سکوں کی بڑی تعداد رفتہ رفتہ سامنے آرہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی ثقافتی ورثے کادائرہ بھی بہت بڑھ گیا ہے۔ اسی وجہ سے ایسے نیلامی دفاتر ہانگ کانگ ، ایمسٹرڈیم ، ٹوکیو اوردیگر بڑے شہروں میں بھی کھولے گئے ہیں۔