لاہور.... پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ انصاف نہ ملنے کے باوجود عدلیہ پر انگلی نہیں اٹھائی۔ لاہور میں عوامی تحریک کے سربراہ نے ماڈل ٹاو¿ن سانحہ کے زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالوں کے ورثا ءسے ملاقات کی۔ اس موقع پر گرفتار ہونیوالے کارکن بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملاقات کے شرکا ءسے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ کارکنوں کی لاشیں اٹھائیں اور انصاف بھی نہیں ملا.اس کے باوجود عدلیہ کے وقار پر انگلی نہیں اٹھائی۔ جھوٹے اور قومی لٹیرے سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ تمہیں چھوڑیں گے نہیں۔ نااہل وزیر اعظم کی دھمکیوں پر آئین کے تحفظ کا حلف اٹھانے والے کیوں چپ ہیں؟ انہوں نے کہا کہ حصول انصاف کیلئے کارکن تیار اور میرے اشارے کے منتظر ہیں۔ انصاف کےلئے احتجاج بھی ہوگا اورقانونی جنگ بھی لڑی جائیگی۔