Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحافی رزق حلال کماکر عمرہ کرسکتے ہیں، شاہد محمود گھمن

پاکستان میڈیا کونسل اور اوورسیز جرنلسٹ فورم طائف کے استقبالیہ سے خطاب
طائف(ابو علی بڈانی) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے معروف سماجی کارکن اور صحافی شاہد محمود گھمن کے اعزاز میں پاکستان میڈیا کونسل اور اووسیز جرنلسٹ فوم طائف کے عہدیداروں نے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے مگر افسوس کہ مٹھی بھر بھائیوں نے اس کا غلط استعمال کرکے اس پیشے کو بدنام کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کا آغاز چھوٹے مقامی اخبارات سے کیا تھا اور اب میں ایک سیٹلائٹ ٹی وی چینل کا چیئرمین ہوں۔ بندہ ناچیز نے اس پیشہ کے تقدس کو پامال نہیں کیا ، رزق حلال کا ذریعہ بنایا۔ حلال کمائی سے ارض مقد س آکر عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طائف میں مملکت کے صحافیوں کا آپس میں اتفاق قابل دید ہے جسے بھلایا نہیں جاسکتا۔ مہمان خصوصی کو خصوصی اعزازی شیلڈ دی گئی۔ مہمان نے میزبان چیئرمین پاکستان میڈیا کونسل ممتاز احمد بڈانی، جنرل سیکریٹری چوہدری سرفراز احمد، عثمان خان، شیخ حسنات غنی اور عمران بھٹی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے پرنسپل قیصر خان ، حافظ ذاکر جذبی اور ڈاکٹر خورشید انور نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں انجینیئر عبدالرﺅف ، غلام مصطفی عامر، محمد تاج ملک ، گلفام تنولی، انجینیئر عبدالباسط، شباب سبحانی اور انور مجید نے شرکت کی۔ 

شیئر: