لکھنؤ- - - - -شہر کے 33 اہم راستوں پرای رکشہ چلانے پر پابندی لگانے کیخلاف سیکڑوں ناراض ای رکشہ یونین کارکنوں نےمظاہرہ کیا۔ یونین کے صدر مدھوکر نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ ای رشک ڈرائیوروں کے خلاف ہے۔ انہوں نے ہر سڑک، نکڑ اور محلہ میں ای رکشا ڈرائیوروں سے غیر قانونی وصولی پر نشانہ سادھا۔انہوں نے کہا کہ شروع سے ہی سڑکوں پرآئے ہزاروں رکشہ ڈرائیوروں کو ابھی تک نمبر نہیں دیا گیا جس سے پریشانی کا سامنا ہے۔ مدھو کررام نے کہا کہ آٹو،ٹیمپو پر پابندی نہیں لگائی جا رہی جبکہ ای رکشہ پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اس سے ای رکشہ ڈرائیوروں کو گھر چلانا مشکل ہوگا۔