Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینٹ اے کار ایجنسی میں 5ہزار تنخواہ

دمام .... وزارت محنت و سماجی بہبود نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم رجب 1439ھ سے رینٹ اے کار ایجنسیوں کے تمام ملازم سعودی ہونگے۔ ہر سعودی ملازم کو 3تا 5ہزار ریال تک کی تنخواہ دی جائیگی۔ 300ریال ہاﺅس الاﺅنس اور اتنا ہی میڈیکل انشورنس کی مد میں دیا جائیگا۔ ڈیوٹی کے اوقات 8سے 9گھنٹے تک کے ہونگے۔ خواتین بھی رینٹ اے کارایجنسی میں ملازمت حاصل کرسکیں گی۔ لیموزین اور رینٹ اے کار ایجنسیوں کے دفاتر میں سعودائزیشن 95فیصد سے تجاوز کرچکی ہے البتہ ڈرائیوروں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
 

شیئر: