Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں، نواز شریف

راولپنڈی ... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں۔ اس سوال پر کہ 17 جنوری سے طاہر القادری کی نئی تحریک کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں؟ نواز شریف نے کہا کہ ساڑھے4 سال سے تو انہی تحریکوں کا سامنا ہے۔انکاسامنا کرنا اب معمول کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں۔انہوں نے ایک معصوم خاتون اور بچوں کو میڈیا کی توپوں کے سامنے کردیا ہے اور اس خاندان کی عزت داﺅ پر لگادی۔ کمرہ عدالت میں نواز شریف نے صحافیوں سے سوال کیا کہ آپ کو ان کیسز کی کچھ سمجھ آرہی ہے؟توصحافیوں نے جواب دیا کہ گواہوں کے بیانات قلمبند ہورہے ہیں۔
 

شیئر: