Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سشما سوراج کی این آرآئز سے سرمایہ کاری کی اپیل

سنگا پور۔۔۔۔ہندوستان نے جنوب ایشیائی ملکوں میں آباد ہندوستانیوں پر زور دیا کہ وہ میک ان انڈیا جیسی پالیسیوں سے تجارتی امکانات پیدا کرنے کیلئے استفادہ کریں اور ہندوستان میں اشیاء ساز ادارے قائم کرنے کیلئے ان پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے غیرمقیم ہندوستانیوں پر زوردیا کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں کہ ہندوستان کس طرح انقلاب آفریں عہد سے گزررہا ہے اور اس کی خوشحالی کا دائرہ وسیع ہورہا ہے۔ آج کا ہندوستان وہ ہندوستان نہیں جسے آپ لوگ 100ڈیڑھ سوسال قبل چھوڑ آئے تھے۔ سشما سوراج ’’پرواسی بھارتیہ دیوس ‘‘کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ وزارت امور خارجہ کے مطابق بیرون ہند آباد ہندوستانیوں کی تعداد تقریباً8 لاکھ ہے۔

شیئر: