Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی کابینہ میں ردوبدل

لندن ۔۔۔برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے کی کابینہ میں ردوبدل کے دوران  5وزراء  اپنے عہدے برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ۔وزیر خارجہ بورس جانسن، وزیر خزانہ  فلپ ہمینڈ، وزیر داخلہ  ایمبر روڈ، بریگزٹ امور کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس اور وزیر دفاع گاوین  ولیم سن اپنے عہدوں پر تعینات رہیں گے۔توقع ہے کہ برطانوی وزیر اعظم اپنی پارٹی میں خواتین اور نوجوان ارکان کو اہم عہدوں پر فائز کر سکتی ہیں تاکہ حکومتی سطح پر اس قدامت پسند پارٹی کو نئے چہرے میسر آ سکیں۔ وزیراعظم تھریسا مئے نے کہا ہے کہ کابینہ میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

شیئر: