ریاض.... برطانوی وزیراعظم تھریسا مے مشرق وسطیٰ کے 3روزہ دورے پر روانہ ہوگئیں۔ سعودی عرب اور اردن کے قائدین کیساتھ ملاقاتیں کرکے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں کرینگی۔ پروگرام کے مطابق پہلے وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیساتھ مذاکرات کرینگی۔ اسکے بعد ریاض سے عمان کا رخ کرینگی جہاں وہ اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی اور وزیراعظم ھانی الملقی سے ملاقاتیں کرینگی۔ برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے واضح کیاکہ یہ دورہ اس بات کی علامت ہے کہ برطانیہ پراعتماد مستقبل کے قیام کے سلسلے میں پُرعز م ہے۔