'عیارے' کی ریلیز موخر
جمعرات 11 جنوری 2018 3:00
بالی وڈ کی نئی فلم ' عیارے' کی ریلیز موخر کردی گئی۔ یہ فلم اب 26 جنوری کی بجائے 9 فروری کو نمائش کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔عیارے کی ریلیز26جنوری کوباکس آفس پر دو بڑی فلموں کی نمائش سے ہونے والے ٹکراو کے سبب آگے بڑھایاگیا ہے ۔26 جنوری کو بیک وقت 3فلمیں ریلیز ہورہی تھیں ۔دیپیکا پڈوکون کی 'پدومات' اور اکشے کمار کی ' پیڈمین' کے باعث فلم کو بڑے مقابلے کا سامنا تھا۔ فلمسازوں نے ناکامی کے ڈر سے اس کی تاریخ بدلی ہے۔ عیارے' میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اور منوج باجپئی فوجی افسران کے کرداروں میں نظرآئیں گے۔