ورون دھون،ارجن ریڈی بنیں گے
جمعرات 11 جنوری 2018 3:00
بالی وڈ اداکار ورون دھون کوتیلگو فلم ' ارجن ریڈی' کے ہندی ری میک میں کاسٹ کرلیاگیا ہے۔ فلم کا اسکرپٹ تیار کیاجارہاہے وہ جلد ہی شوٹنگ شروع کر دیں گے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اس فلم کیلئے رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے کام کرنے کی اطلاعات تھیں۔ہدایتکار سندیپ وانگا نے گزشتہ برس تیلگو فلم' ارجن ریڈی' بنائی تھی تاہم اس کی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے اب سندیپ اس کا ہندی ریمیک بنانے کی تیاریوں میں ہیں ارجن ریڈی' ایک میڈیکل طالبعلم کی کہانی ہے جوسرجن بننے کے بعد اپنی محبت میں ناکامی کا سامنا کرتاہے اور اپنی زندگی پستی میں گزارتا ہے۔