Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

اسلا م آباد.... تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث مندرا کے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ نے بڑے حادثے سے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اسحاق خاکوانی اور عامر کیانی کے ہمراہ اسلام آباد سے پیر آف سیال حمید الدین سیالوی سے ملاقات کےلئے مندرا جارہے تھے کہ اچانک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو مندرا کے کھیتوں میں لینڈ کرادیا جس کے بعد مندرا کے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پر پہنچ گئی اور جہانگیرترین سے ہاتھ بھی ملائے جس پر جہانگیرترین نے مندرا کے لوگوں کی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کچھ دیر بعد گاڑیوں پر روانہ ہوگئے۔

شیئر: