Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر :5پہلوان ٹریفک حادثے میں ہلاک

ممبئی ....مغربی مہاراشٹر کے سنگلی ضلع میں ہفتے کو 5پہلوانوں سمیت 6افراد ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ وہ پہلوانی کے مقامی مقابلے میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے ۔ حادثے میں 7افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک سینیئر پولیس افسر کا کہناہے کہ سامنے سے انتہائی تیز رفتاری سے آنے والا ٹریکٹر پہلوانوں کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ اسکے نتیجے میں یہ اموات ہوئیں۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: