ہوائی ....امریکی ریاست ہوائی میں میزائل داغنے کے انتباہ پر لوگوں میں افراتفری پھیل گئی۔ موبائل صارفین کو ایک پیغام آیاتھا جس میں تحریر تھا کہ بیلسٹک میزائل ہوائی کی جانب آرہا ہے فوری طور پر چھپ جائیں۔ یہ کوئی ڈرل نہیں تاہم بعد میں اعلان کیا گیا کہ یہ غلط انتباہ جاری کردیا گیا تھا۔ ریاستی گورنر نے عوام سے معافی مانگی اور کہا کہ یہ ایک ملازم کے غلط بٹن دبا دینے کے سبب ہوا۔ امریکی حکومت نے کہا کہ وہ اس معاملے کی مکمل تفتیش کریگی۔ واضح رہے کہ ہوائی میں انتباہی نظام نصب ہے کیونکہ یہ شمالی کوریا کے میزائل رینج سے بہت قریب ہے۔