لاہور.... قصور میں زینب کے کیس میں ایک نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جو پچھلی فوٹیج میں نظرآنے والے شخص سے بالکل مختلف ہے۔ مجرم کا اب تک سراغ نہیں لگ سکا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے آئی جی پولیس کو ملزم کو پکڑنے کی ڈیڈ لائن گزشتہ رات ختم ہوگئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے 5ہزار مشتبہ افراد سے تحقیقات کی ہے جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کی جانچ کیلئے 67ٹشوز کے نمونے بھیجے مگر کوئی بھی مجرم سے میچ نہیں ہوا۔ آئی جی پولیس نے تمام مشتبہ افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔