بالی وڈ اداکاراﺅں کرینہ کپور اور سونم کپور کی نئی بالی وڈ فلم' ویرے دی ویڈنگ' کی ریلیز موخر کردی گئی ہے۔ 'ویرے دی ویڈنگ ' اب یکم جون کو ریلیز ہوگی۔ اس سے قبل فلم کو 18 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیاگیاتھا۔ اداکارہ کرینہ کپور مذکورہ فلم سے کافی عرصے بعد واپس سینما پر لوٹ رہی ہیں کرینہ کپور بیٹے تیمور کی پیدائش کے باعث کافی مہینوں تک فلموں سے دور رہی ہیں۔