Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مومنہ مستحسن کیلئے امریکی اعزاز

پاکستان کی مشہور و معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کو ایک اور عالمی اعزاز مل گیاتاہم یہ اعزاز ان کو گلوکاری پر نہیں بلکہ ان کی تعلیمی کارکردگی پر دیاگیاہے۔معروف گلوکارہ امریکہ کی بروک یونیورسٹی کی طالبہ رہ چکی ہیں۔ یوینورسٹی کی جانب سے اپنی طالبعلم مومنہ کو 40 انڈر 40 کا ایوارڈ پیش کیاگیا۔گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بایو میڈیکل انجینیئرنگ اور اپلائیڈ ریاضی کے مضامین میں گریجویشن کی ڈگری لے رکھی ہے ۔ یونیورسٹی کی جانب سے اپنی طالبہ کوڈگری کے بعد سماجی سرگرمیاں جاری رکھنے پر انہیں اپنی 40 انڈر 40 کی فہرست میں شامل کیاگیاہے یہ ایوارڈ 40 برس سے کم عمر کے نوجوانوں کو ہر سال امریکی بروک یونورسٹی کی جانب سے بہترین نوجوانوں کو دیاجاتاہے۔ مومنہ نے اپنے سماجی ربطہ اکاﺅنٹ پر تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ تحریر کیا کہ بحیثیت پاکستانی مجھے یہ اعزاز ملنا قابل فخرہے۔واضح رہے کہ مومنہ گزشتہ برس برطانوی میگزین کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں جگہ بناچکی ہیں۔
 

شیئر: