ریاض....سعودی ایف ڈی اے نے سیلمونیلا سے آلودہ بچوں کے دودھ کی درآمد کو معطل کردیا۔ سعودی ایف ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ جب تک فرانس کی متعلقہ کمپنی بچو ں کے دودھ سے آلودگی ختم کرنے کا موثر پروگرام نہیں بنائیگی تب تک بات نہیں بنے گی۔ سعودی ایف ڈی اے نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ جو لوگ الرجی کے عارضے میں مبتلا ہیں وہ مذکورہ دودھ استعمال کرنے سے انتہا درجے پرہیز کریں۔