انڈیامیں آرمی کے 70ویں دن کے موقعے پر ہیش ٹیگ #آرمی_ڈے انڈیا میں پہلے نمبر پر رہا جبکہ عالمی ٹرینڈ میں پہلے 30ویں نمبر پر اور کچھ ہی دیر میں دوسرے نمبر کا ہیش ٹیگ بن گیا۔
انڈین نیشنل کانگرس کے صدر راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا: ہم آرمی ڈے پر اپنےجوانوں کی بہادری، ہمت اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، آپ کی ثابت قدمی ہماری آزادی کا دفاع کرتی ہے،آپ کی مستقل مزاجی ہماری آزادی کی ڈھال بن جاتی ہے، آپ کی قربانیوں کی وجہ سے ہماری امیدیں اور خواب پورے ہوتے ہیں۔
چیف منسٹر گووا منوہر پریکار کاٹویٹ تھا:70ویں آرمی ڈے کے موقعے پر میں آرمی کے ہر فوجی اور شہید کا شکر گزار ہوں اور انہیں سلام پیش کرتا ہوں ، ہمارے ملک کے لئے ان کی قربانی، وفاداری اور عزم آزادی کا اہم ستون ہے ۔
انڈین کرکٹر محمد کیف نے کہا : ہمارے جھنڈے ہوا سے نہیں لہراتے بلکہ یہ ہر اس سپاہی کی آخری سانس سے لہراتے ہیں جو اس کی حفاظت کرتے ہوئے جان دے دیتے ہیں۔آرمی ڈے پر تمام ہندوستانی فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ملک کے لیے ان کی بے پناہ خدمت قابل ستائش ہے۔
معروف فلم ا سٹارریتک روشن نے ٹویٹ کیا:آج آرمی کا دن ہے، لکشیا کے لیے آئی ایم اے بوٹ کیمپ کے دوران لی گئی ٹریننگ میں کبھی نہیں بھول سکتا،میں آج بھی ان پر عمل کرتا ہوں، میں اس عظیم قوم کی خدمت کرنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی، نظم و ضبط اور جرأت کو سلام پیش کرتا ہوں۔
معروف انڈین کرکٹرسچن ٹنڈولکر کا ٹویٹ تھا: ہمارے بہادر فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو سلام جو سخت موسم اور نامساعد حالات میں بھی کام کرتے ہیں اور ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں،آپ کا شکریہ۔