Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ، مکہ اور مدینہ سمیت 5ریجنوں میں سردی کی لہر

ریاض: سعودی عرب کے 5ریجنوں میں کل منگل کو سردی کی شدید لہر ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ مشرقی ریجن، ریاض، تبوک، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجن میں منگل کو سردی کی لہر ہوگی جبکہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور تبوک میں موسم گرد آلود ہوگا۔ سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں آسمان ابر آلود رہے گا ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت18سینٹی گریڈ، مدینہ منورہ میں 9، ریاض میں 4، جدہ میں 20اور دمام میں 9سینٹی گریڈ ہوگی۔ 
 

شیئر: