ریاض.... اسلامی آثار کے باعث اسپین دنیا بھر میں سیاحوں کا دوسرا مرکز بن گیا۔ 2017 ءکے دوران 82 ملین غیر ملکی سیاح اسپین پہنچے۔ 2016 ءکے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ تھے۔ یورپی یونین نے 2017 ءکے دوران بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست جاری کرکے یہ بھی بتایا کہ سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح فرانس آئے۔ اسپین کو 2016ءمیں سیاحت سے 87 ارب یورو کی آمدنی ہوئی یہ 2016 ءکے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ تھی۔ اسپین کے وزیر اعظم نے فخریہ لہجہ میں کہا کہ ہمارا ملک پوری دنیا میں سیاحت کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ اس کیلئے بڑی محنت کی گئی۔ گزشتہ پانچ برسوں سے سیاحت سے ہونے والی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ہماری وزارت سیاحت کا جاری کردہ اعدادوشمار اور پیش کردہ اطلاعات کے بموجب سب سے زیادہ سیاح اسپین کی جنوبی علاقے میں اسلامی آثار دیکھنے کیلئے پہنچے۔ اسپین نے ارجنٹائن ، کولمبیا، روس اور امریکہ جیسے ممالک سے اپنے یہاں کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ سے بھی فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے یہاں زیادہ تر سیاح برطانیہ ، جرمنی اور فرانس سے آرہے ہیں۔ 2016ءمیں امریکہ دنیا میں سیاحت کا دوسرا بڑا مرکز تھا ۔ 2017ءمیں اسپین امریکہ پر بازی لے گیا۔