تیلگو فلم کے ہندی ریمیک میں ارجن کے نام پر غور
بالی وڈ اداکار ورون دھون کی بجائے تیلگو فلم ”ارجن ڈیڈی“ کے ہندی ریمیک میں اداکار ارجن کپور کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ تیلگو فلم ”ارجن ریڈی“ کے ہندی ریمیک میں ورون دھون مرکزی کردار ادا کریں گے جس کے لئے انہوں نے اپنا وزن بھی کم کرنا شروع کر دیا لیکن اب فلم کے لئے ارجن کپور کے نام پر غور کیا جا رہا ہے اور فلمساز رواں ماہ کے آخر یا فروری کے شروع میں ارجن کپور سے ملاقات کریں گے ۔ ارجن کپور کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ ایک فلم مکمل کرنے کے بعد ہی دوسری فلم سائن کریں گے کیونکہ وہ اپنے کام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے۔