Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کے نسخے ‎

پمپلز اور ایکنی چہرے پرداغ چھوڑ جاتے ہیں جو چہرے کو بد نما بنا دیتے ہیں . بہت سی ٹریٹمنٹس  جیسا کہ لیزر  اور سرجری چہرے کے داغ دھبے دور کرنے لیے مفید تصور کی جاتی ہیں . مارکیٹ میں سینکڑوں طرح کی  ایسی جادوئی کریمیں دستیاب ہیں جو بہترین نتائج کا دعویٰ کرتی ہیں  لیکن یہ نہ تو ہر ایک کی پہنچ میں ہوتی ہیں اور نہ ہر ایک کی جلد کے لیے موافق ہوتی ہیں  تو پھر رسک کیوں لیا جائے ؟  آپ کے کچن میں موجود قدرتی اشیاء  ایکنی کے باعث چہرے پر رہ جانے والے داغ اور سیاہ دھبوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے بہترین ہیں . 
 آلو میں رنگت کو گورا کرنے کی قدرتی خصوصیات موجود ہیں . یہ آسانی سے دستیاب بھی ہوتا ہے اور سستا بھی .  آلو کا پیسٹ بنانے کے لیے پہلے آلو کا جوس نکال لیں اور اسے بیسن میں اچھی طرح سے مکس کرلیں . اس پیسٹ  کو روزانہ چہرے پر بیس منٹ کے لیے لگائیں اور پھر سادہ پانی سے منہ دھولیں اور منہ دھونے کے بعد برف کے چھوٹے ٹکڑے لے  کراسے چہرے  پر ٹکور کریں تاکہ کھلے مساموں کو بند کیا جا سکے . 
ٹماٹر بھی اپنی بلیچنگ خصوصیات اور رنگ گورا کرنے کے باعث مفید  تصور کیا جاتا ہے  . ٹماٹر کا فیس پیک بنانے کے لیے ٹماٹر کو گرائنڈ کرکے شہد میں مکس کر لیں . اس پیسٹ کو چہرے پر بیس منٹ کے لیے لگائیں اور پھر نیم گرم پانی سے منہ دھولیں  . 
مالٹے کے چھلکوں کا پاؤڈر ،  پسے ہوئے لیموں کے چھلکے  ، دہی اور شہد کو اچھی طرح سے مکس کرکے چہرے پر لگائیں .  پندرہ سے بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں پھر نیم گرم پانی سے منہ دھولیں اور برف سے چہرے کی ٹکور کریں . اس سے   کھلے مسام  بند ہو جائیں گے اور داغ دھبے دور ہونے کے ساتھ ساتھ جلد نرم و ملائم ہو جائے گی . 
  پودینے میں داغ دھبے دور کرنے کی زبردست صلاحیت  موجود ہوتی ہے . پودینے کے پتوں کو پیس کر پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر خشک ہونے تک کے لیے چھوڑ دیں .  خشک ہوجانے پر نیم گرم پانی  سے  دھولیں  اور پھر   جلد پر کسی اچھے موسچرائزر کا استعمال کریں . 
مندرجہ بالا نسخوں  کے استعمال سے چہرے پر سے داغ  اور سیاہ دھبے دور ہو جائیں گے . 
یہ بھی پڑھیں:ہیئر ٹریٹمنٹ ، گھر پر ہی

شیئر: