Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساما نے بینک خدمات معطل ہونے پر سامبا پر جرمانہ کردیا

ریاض.... سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی ساما نے خرابی کے باعث بینک خدمات معطل ہونے پر سامبا پر جرمانہ اور دفتری تادیبی کارروائی کا اعلان کردیا۔ ساما نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ مارچ 2017ءمیں تکنیکی خرابی کے باعث کئی روز تک سامبا کی بینکنگ خدمات معطل رہی تھیں۔ صارفین متاثر ہوئے تھے اسکے تدارک کیلئے سامبا پر جرمانے اور دفتری تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساما نے مارچ 2017ءمیں سامبا کو ہدایت کی تھی کہ اپنے یہاں تکنیکی خرابی کی اصلاح کیلئے فوری تدابیر کا اہتمام کرے اور صارفین کو بینکنگ خدمات معمول کے مطابق جلد از جلد بحال کرے۔ آئندہ اس قسم کی خرابی سے بچاﺅ کے اقدامات کرے۔ ساما کا کہناہے کہ سامبا گروپ نے احتیاطی تدابیر کا اہتمام نہیں کیا جس کی وجہ سے دوبارہ تکنیکی خرابی کا واقعہ پیش آیا۔ ساما نے تمام مالیاتی اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کا اہتمام رکھیں۔

شیئر: