Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھی 30 کی نہیں ہوئی، شادی نہیں کر رہی ، کنگنا

بالی وڈاداکارہ کنگنا رناوت کے رویے میں خاصی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے ان مرد اداکاروں کے حوالے سے اپنے بیانات نرم انداز میں دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جن پر چند ماہ قبل تک وہ الزامات عائد کرتی تھیں۔حال ہی میں کنگنا رناوت ایک ٹی وی ریالٹی شو میں شریک ہوئیں جس میں کرن جوہراور روہت شیٹی موجود تھے وہاں کنگنا کے کرن سے شکوے دور ہوئے اوردوبارہ دوستی ہوگئی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ فوری طور پر شادی نہیں کررہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی 30 سال کی بھی نہیں ہوئی۔انہوںنے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ نہ جانے کیوں لوگ چاہتے ہیں کہ خواتین 30 سال کی ہوتے ہی شادی رچالیں۔
 

شیئر: