Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ عبد اللہ آل ثانی کی کویت آمد، تمام فسانے دم توڑ گئے

 کویت: قطری حکمران خاندان کی معزز شخصیت شیخ عبد اللہ آل ثانی منگل کو کویت پہنچ گئے۔ وہ پورے پروٹوکول سے ابوظبی سے کویت روانہ ہوئے تھے۔ شیخ عبد اللہ آل ثانی کی کویت آمد سے ان تمام من گھڑت فسانوں نے دم توڑدیا جن میں بے بنیاد دعوی کیا گیا کہ وہ ابوظبی میں نظر بند ہیں۔ 
مزید پڑھیں:شیخ عبد اللہ آل ثانی اپنی خواہش پر امارات سے روانہ ہوگئے
قبل ازیں ابوظبی کے اعلی حکام نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا تھا کہ شیخ عبد اللہ آل ثانی امارات کے مہمان ہیں اور وہ اپنی خواہش پر یہاں آئے اور اپنی مرضی سے رخصت ہوگئے۔ وہ نہ قید ہیں اور انہیں نظر بند کیاگیا ہے۔ قطری میڈیا کے اس حوالے سے تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔
مزید پڑھیں: شیخ عبد اللہ آل ثانی کون ہیں؟
 

شیئر: