نئی دہلی۔۔۔۔۔کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے ٹویٹ کیاہے کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ آر ایس ایس کے ذریعے بی جے پی عدلیہ پر وار کررہی ہے۔ پورا ملک چاہتا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینیئرججوں نے جو مسائل اٹھائے ہیں ان کا حل ہونا چاہئے لیکن بی جے پی اس معاملے کو حل کرنے کے بجائے الجھا کررکھنا چاہتی ہے ۔ سورجے والا نے یہ تبصرہ آر ایس ایس کے سینیئر عہدیدار جے نند کمار کے اس بیان پر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 4ججوں نے سیاست کے تحت چیف جسٹس دیپک مشراکیخلاف 12جنوری کو پریس کانفرنس کی تھی۔ آر ایس ایس لیڈر نے کہا تھا کہ 4ججوں نے جو کچھ کیا اُسے بھلایا نہیں جاسکتا کیونکہ انہوں نے عدلیہ پر لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی ہے۔