Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں اوربچے کا قتل

نئی دہلی۔۔۔۔۔مغربی دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں خاتون اور اسکے ایک سال کے بچے کو قتل کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مغربی دہلی کے ڈپٹی کمشنر پولیس اسلم خان نے بتایا کہ ماں اور بچے کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ۔ مقتولہ کی شناخت شوبھا اور بچے کی کرن کے طورپر ہوئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل میں خاتون کے شوہر اوم پرکاش کے ملوث ہونے کا امکان ہے جو قتل کی واردات کے بعد سے فرار ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے دیگر 2بچوں نے بھی قاتل کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ۔معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ۔

شیئر: